منگل, دسمبر 3, 2024
No menu items!
ہومTop Newsاسلام آباد ویمن چیمبر کے زیر اہتمام چھٹی دو روزہ اسلام آباد...

اسلام آباد ویمن چیمبر کے زیر اہتمام چھٹی دو روزہ اسلام آباد ایکسپو پاک چائنہ فرینڈشپ سنٹر اسلام آباد میں شروع ہو گئی ہے

اسلام آباد ویمن چیمبر کے زیر اہتمام چھٹی دو روزہ اسلام آباد ایکسپو پاک چائنہ فرینڈشپ سنٹر اسلام آباد میں شروع ہو گئی ہے،ایکسپو میں پاکستان کے چاروں صوبوں اور آزاد کشمیر و گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والی خواتین نے 150 سے زائدہینڈی کرافٹ کے اسٹال لگائے ہوئے ہیں جبکہ ایکسپو میں ملک بھر کے 15 ویمن چیمبرز کا تعاون بھی حاصل ہے، ایکسپو کا افتتاح وزیر اعظم کی کوآرڈینیٹربرائے موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید عالم اور فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے صدر عاطف اکرام نے کیا،اس موقع پر رومینہ خورشید عالم کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ویمن چیمبر کا ملک بھر کی گھریلو خواتین کی ہاتھ سے بنی ہوئی مصنوعات کی نمائش خوش آئند اقدام ہے، حکومت اس نمائش کے ملک بھر میں انعقاد کیلئے تعاون کرے گی تاکہ گھریلو خواتین کی حوصلہ افزائی ہو سکے، صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام نےخواتین کی مصنوعات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایف پی سی سی آئی گھریلو خواتین کے کاروبار کو بڑھانے اور انکی مصنوعات کوانٹرنیشنل سطح پرمتعارف کرانے کیلئے دیگر ممالک میں بھی ایسی ایکسپو منعقد کرانے کی کوشش کرینگے تاکہ انہیں مالی طور پر بھی فائدہ حاصل ہو سکے، نمائش میں کھانے پینے کی اشیاء کے بھی اسٹال لگائے گئے تھے جو نمائش میںآنے والے لوگوں کی خصوصی توجہ کا مرکز بنے رہے اور لوگوں نے انہیں بے حد پسند کیا،ایکسپو کےپہلے دن مختلف ممالک کے سفارتکاروں سمیت بڑی تعداد میں شہریوں نے دورہ کیا، شہریوں کا کہنا تھا کہ اس طرح کی نمائش کا انعقاد ہوتا رہنا چاہئیے،جس سے نہ صرف ہنر مند گھریلو خواتین کی حوصلہ افزائی ہوئی ہوتی ہے بلکہ وہ اپنے گھر کے اخراجات چلانے میں بھی معاون ثابت ہو سکتی ہیں، نمائش اتوار کو بھی جاری رہے گی۔

متعلقہ مضامین

- Advertisment -
Google search engine

جدیدترین