اتوار, دسمبر 22, 2024
No menu items!
ہومTop Newsقومی اسمبلی و سینیٹ کے علیحدہ علیحدہ اجلاس طلب‘ آئینی ترمیم پیش...

قومی اسمبلی و سینیٹ کے علیحدہ علیحدہ اجلاس طلب‘ آئینی ترمیم پیش ہونے کا امکان. صدر مملکت آصف علی زرداری نے دونوں ایوانوں کے اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 ون کے تحت طلب کیے ہیں

صدر مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے علیحدہ علیحدہ اجلاس طلب کرلیے، جن میں ممکنہ طور پر آئینی ترمیم پیش ہونے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس 17 اکتوبر بروز جمعرات سہ پہر 4 بجے طلب کیا ہے، اسی طرح صدر مملکت کی جانب سے نے سینیٹ کا اجلاس 17 اکتوبر بروز جمعرات سہ پہر 3 بجے طلب کیا گیا ہے، صدر مملکت نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 ون کے تحت طلب کیے ہیں۔بتایا گیا ہے کہ آئینی ترامیم پر پیپلز پارٹی اور جے یو آئی میں اتفاق ہونے کے بعد قومی اسمبلی اور سینیٹ کا اجلاس طلب کیا گیا ہے تو دوسری جانب خصوصی پارلیمانی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس بھی طلب کیا گیا ہے، جس میں مسودہ کو حتمی شکل دی جائے گی تاہم پی ٹی آئی نے خصوصی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت سے انکار کردیا ہے، آئینی ترامیم کے معاملے پر سربراہ جے یو آئی ف مولانا فضل الرحمان آج ممکنہ طور پر صدر ن لیگ نواز شریف سے بھی ملاقات کریں گے، جے یو آئی ف کے رہنماء سینیٹر کامران مرتضی کا کہنا تھا کہ 17 اکتوبر تک معاملات طے ہو جائیں گے۔

متعلقہ مضامین

- Advertisment -
Google search engine

جدیدترین