اتوار, دسمبر 22, 2024
No menu items!
ہومTop Newsچیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی کی اسرائیل کے فلسطین، یمن اور...

چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی کی اسرائیل کے فلسطین، یمن اور لبنان پر حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت، اقوام متحدہ سے نوٹس لینے کی اپیل

اسلام آباد

چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی کی اسرائیل کے فلسطین، یمن اور لبنان پر حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت، اقوام متحدہ سے نوٹس لینے کی اپیل

چیئرمین سینٹ یوسف رضا گیلانی نے اسرائیل کے ہاتھوں لبنان اور یمن کے معصوم شہریوں پر ظلم و بربریت اور قتل عام پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار۔

چیئرمین سینٹ کا سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار،

اسرائیل کے ہاتھوں فلسطین اور لبنان کے معصوم شہریوں کے قتل عام پر دل آفسردہ اور غم ناک ہے
چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی

پاکستان کی عوام کے دل فلسطین اور لبنان کے عوام کے ساتھ دھڑکتے ہیں، چیئرمین سینٹ

مشکل گھڑی میں پاکستان کی پارلیمان اور عوام فلسطین اور لبنان کے عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں، سید یوسف رضا گیلانی

اسرائیل کا فلسطین ، یمن اور لبنان پر جاری فضائی حملے خطے میں جنگی جنوں کا منہ بولتے ثبوت ہیں، چیئرمین سینٹ

اسرائیل کا جارہانہ رویہ نا صرف خطے بلکہ پوری دنیا کیلئے ایک عالمی جنگ کا خطرہ بن چکا ہے،چیئرمین سینٹ

اسرائیل کے جنگی جنوں نے خطے کے امن کو مزید خطرے میں ڈال دیا ہے، سید یوسف رضا گیلانی

اسرائیل کے ہاتھ فلسطین اور لبنان کے معصوم بچوں اور بزرگوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں، چیئرمین سینٹ

اسرائیل نے فلسطین کے بعد یمن اور لبنان پر حملہ کر کہ دنیا کے امن کو چیلنج کیا ہوا ہے،سید یوسف رضا گیلانی

اسرائیل کا جنگ بندی سے انکار خطے کو جنگ و جدل میں دھکیلنے کے مترادف ہے سید یوسف رضا گیلانی

اسرائیل کے مذموم مقاصد سے مشرق وسطیٰ کے امن کو شدید خطرات لاحق ہیں،چیئرمین سینٹ

مسلم اُمہ کو فلسطین، یمن اور لبنان پر اسرائیلی حملوں کے خلاف اپنی خاموشی توڑنا ہو گی،چیئرمین سینٹ

مسلم اُمہ کو اسرائیلی جارحیت کے خلاف کھل کر اوز بلند کرنا ہو گی، سید یوسف رضا گیلانی

اقوام عالم کو اسرائیل کے جارحانہ عزائم کو روکنے کیلئے مشترکہ عملی اقدامات کرنا ہونگے، سید یوسف رضا گیلانی

اسرائیل کے مذموم عزائم کو روکا نا گیا تو یہ جنگ پوری خطے کو اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہے، چیئرمین سینٹ

متعلقہ مضامین

- Advertisment -
Google search engine

جدیدترین