اتوار, دسمبر 22, 2024
No menu items!
ہومTop Newsکاٹن جینرز کے تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے...

کاٹن جینرز کے تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا ۔سید یوسف رضا گیلانی

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کا انحصار زراعت پر ہے۔زراعت یا کاٹن پر عدم توجہی ملک کو معاشی طور پر نقصان پہنچا سکتی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوموار کے روز ملتان میں پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کے زیراہتمام حلف برداری کی تقریب میں خطاب کے دوران کیا۔سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ہمارے دور اقتدار میں تمام تر توجہ زراعت پر تھی،تمام اجناس کی قیمتیں بھی مستحکم تھیں اور ملک میں خوشحالی تھی۔انہوں نے کہا کہ انکے دور میں مڈل مین کا خاتمہ کر دیا گیا۔اب بھی ہماری یہی کوشش ہے کہ زراعت کے حوالے سے ہر قسم کے مسائل کا خاتمہ کر کے ملک کو خوشحالی کی طرف گامزن کیا جائے۔چیرمین سینٹ نے کاٹن جینرز کو یقین دلایا کہ ان کے مسائل کو بھی ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ سینٹ کی قائمہ کمیٹی میں کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کے مطالبات کی منظوری اولین ترجیح ہے اور وفاقی حکومت سے بھی کہا جائے گا کہ صنعتکاروں، کاشتکاروں اور کاٹن جنرز کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں۔تقریب کے آخر میں سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان کاٹن جینرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں اور ممبران سے حلف لیا اور انہیں مبارکباد دی۔

متعلقہ مضامین

- Advertisment -
Google search engine

جدیدترین