اتوار, دسمبر 22, 2024
No menu items!
ہومTop Newsسید یوسف رضا گیلانی نے پنجگور کے علاقے میں شرپسند عناصر کی...

سید یوسف رضا گیلانی نے پنجگور کے علاقے میں شرپسند عناصر کی جانب سے مزدوروں پر فائرنگ کے واقعے کی شدید مذمت کی


سینیٹ سیکرٹریٹ
میڈیا ڈائریکٹوریٹ

اسلام آباد، 29 ستمبر، 2024؛

چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پنجگور کے علاقے میں شرپسند عناصر کی جانب سے مزدوروں پر فائرنگ کے واقعے کی شدید مذمت کی ہے چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی نے فائرنگ کے نتیجے میں جان بحق ہونے والے مزدوروں کے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ چیئرمین سینٹ نے جاں بحق مزدوروں کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ان کی مغفرت کی دعا بھی کی ۔چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ بے گناہ مزدوروں کو ناحق قتل کرنا انسانی اقدار کے منافی ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس واقعے میں ملوث شرپسند عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ غم اور دکھ کی گھڑی میں غمزدہ خاندانوں کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ، قائد ایوان سینیٹ سینیٹر اسحاق ڈار، قائد حزب اختلاف سینیٹ سینیٹرشبلی فراز نے بھی پنجگور کے علاقے میں شرپسند عناصر کی جانب سے مزدوروں پر فائرنگ کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی

                
متعلقہ مضامین

- Advertisment -
Google search engine

جدیدترین