اتوار, دسمبر 22, 2024
No menu items!
ہومTop Newsپاکستان مسلم لیگ ن راولپنڈی سٹی کی سینئیر نائب صدر و ممبر...

پاکستان مسلم لیگ ن راولپنڈی سٹی کی سینئیر نائب صدر و ممبر صوبائی اسمبلی بیگم تحسین فواد نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے مخصوص نشستوں کے معاملے کو پارلیمنٹ میں لے جانے کا عندیہ دینا،ایک درست اقدام ہوگا،جس کا خیر مقدم کرتے ہیں

پاکستان مسلم لیگ ن راولپنڈی سٹی کی سینئیر نائب صدر و ممبر صوبائی اسمبلی بیگم تحسین فواد نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے مخصوص نشستوں کے معاملے کو پارلیمنٹ میں لے جانے کا عندیہ دینا،ایک درست اقدام ہوگا،جس کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

انھوں نے اپنے بیان میں کہا کہ پارلیمنٹ کی خود مختاری قائم رکھی جائے اور مخصوص نشستیں الاٹ کی جائیں، جس رکن پارلیمنٹ نے کاغذاتِ نامزدگی کے ساتھ پارٹی سرٹیفکیٹ نہیں دیا، وہ آزاد تصور ہوگا ، وہ آزاد ارکان جو ایک سیاسی جماعت کا حصہ بن گئے، انہیں پارٹی تبدیل کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔بیگم تحسین فواد کا مزید کہنا تھا کہ ایسی پارٹی کو ریلیف دیا گیا، جو مخصوص نشستوں کا تقاضا لے کر الیکشن کمیشن نہیں گئی، پارلیمنٹ الیکشن ایکٹ میں ترمیم کر چکی ہے،لہذا پارٹی وابستگی کا سرٹیفکیٹ جمع نہ کروانے والے اراکین کو آزاد ارکان قرار دیا جائے۔ہم معزز چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ سے استدعا کرتے ہیں کہ مخصوص نشستوں کے فیصلے پر نظر ثانی کی جائے۔اور اس کا فیصلہ جلد کیا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

متعلقہ مضامین

- Advertisment -
Google search engine

جدیدترین