اتوار, دسمبر 22, 2024
No menu items!
ہومTop Newsلیڈر ہو تو ایسا ہو شبیر احمد جیسا ہو، دل کی آمد...

لیڈر ہو تو ایسا ہو شبیر احمد جیسا ہو، دل کی آمد دھڑکن کی آمد شبیر احمد شبیر احمد، ایم پی اے چوہدری شبیر احمد ڈیرہ کوٹلہ کی شارجہ آمد پر سوہال برادرز کا والہانہ اور پرتپاک استقبال

شارجہ (عارف محمود قریشی اوورسیز بیورو چیف)لیڈر ہو تو ایسا ہو شبیر احمد جیسا ہو، دل کی آمد دھڑکن کی آمد شبیر احمد شبیر احمد، ایم پی اے چوہدری شبیر احمد ڈیرہ کوٹلہ کی شارجہ آمد پر سوہال برادرز کا والہانہ اور پرتپاک استقبال ، اس پر تپاک استقبالیہ تقریب میں معروف بزنس مین اور سیاسی شخصیات شہزاد اکرم نجی ٹرانسپورٹ کے ایم ڈی چوھدری شہزاد سوہال، چوھدری اسجد سوہال، چوہدری اختر سوہال اور چوہدری یاسر سوہال شامل تھے جبکہ میزبانی کے عمدہ فرائض چوھدری بلال اکرم سوہال اور چوھدری راشد ریاست سوہال نےسرانجام دیے۔سماجی و سیاسی شخصیت چوہدری شبیر احمد ایم پی اے ڈیرہ کوٹلہ کے اعزاز میں عشائیہ دیاگیا ہے۔اس عشائیے کا باقاعدہ آغاز اللہ کریم کے بابرکت کلام پاک کے ساتھ کیا گیا۔اس شاندار ضیافت کا اہتمام شارجہ کے مشہور ہوٹل ال نواب ریسٹورنٹ شارجہ میں کیا گیا ۔جس میں مہمان خصوصی کو سوہال برادرز نے اپنے علاقے کی سیاسی و ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں گفتگو کرتے ہوۓ تمام دیرینہ مسائل کے بارے میں آگاہی دی۔ایم پی اے چوہدری شبیر احمد نے شرکاء کو ان تمام اہم عوامی مسائل کےعملی طور پر حل کرنے کے لیےیقین دہانی کرائی اور بالخصوص گاؤں سوہال کے مسائل کے لیے لائحہ عمل طے کیا گیاجنہیں سابقہ حکومت نے عرصہ دراز سے نظر انداز کیے رکھا ہے۔اس شاندار ڈنر میں ملک فرید کھرانہ، بشیر پنڈی، قاسم اعوان شریف، یاسر ملکی، چوہدری عبدالغفار، ملک عمر عباس ، چوہدری رزاق، سلیمان برنالہ، اقدس عنصر دیونہ منڈی، انصر چوہدووال، حاجی راجہ لیاقت نعمان ، راجہ نیاز، شکور، ڈاکٹر حماد ، فراز سمیت کثیر تعداد میں افراد نے شرکت کی۔آخر میں خصوصی دعا بھی کی گئی کہ اللہ کریم اقتدار سے جڑے ہر شخص کو عوام کے لیے خوشحالی کا ضامن بنا کر حق سچ کہنے اور اس کا ساتھ دینے کی توفیق عطا فرماۓ۔

متعلقہ مضامین

- Advertisment -
Google search engine

جدیدترین