اتوار, دسمبر 22, 2024
No menu items!
ہومTop Newsہر شعبہ زندگی میں اسوہ رسول ﷺ کی مکمل اتباع ایک صحت...

ہر شعبہ زندگی میں اسوہ رسول ﷺ کی مکمل اتباع ایک صحت مند قومی زندگی کی تشکیل کے لیے لازم ہے- ڈاکٹر حمیرا طارق

حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان
27ستمبر 2024
ہر شعبہ زندگی میں اسوہ رسول ﷺ کی مکمل اتباع ایک صحت مند قومی زندگی کی تشکیل کے لیے لازم ہے- ڈاکٹر حمیرا طارق

*حضرت محمد ﷺ نے سودی نظام معیشت کو اپنے پاؤں تلے روندا اور اسلامی نظام معیشت کا بہترین ماڈل پیش کیا- نازیہ توحید
آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت مطہرہ بلاشبہ اسوہ کامل ہےعظمی عمران

لاہور (پ-ر) نبی اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی ولادت باسعادت کا دن ہمیں نبی اکرم ﷺ کے ساتھ حقیقی محبت اور کامل اتباع کا درس دیتا ہے -آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے اسوہ کے مطابق اپنی زندگیوں کو گزارنا اور سنوارنا ہی ایمان کی تکمیل ہے- آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت مطہرہ بلاشبہ اسوہ کامل ہے- آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انفرادی زندگی سے لے کر اجتماعی زندگی کے تمام دائرے میں بہترین ہدایات اور واضح رہنمائی عطا فرمائی ہے -آپ ﷺ نے صرف عبادات کا نظام ہی نہیں دیا بلکہ زندگی کے تمام شعبوں کے لیے اپنی سیرت سے بہترین نمونہ پیش کیا ہے- ان خیالات کا اظہار سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر حمیرا طارق ،صدروسطی پنجاب نازیہ توحید،صدر لاہورعظمی عمران نے 12 سیرت النبی ﷺکے موقع پر اپنے خصوصی بیان میں کیا- انہوں نے کہا کہ عشرہ سیرت النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو ایمانی جذبے سے منانے کا تقاضا یہ ہے کہ ہم سیرت طیبہ ﷺ کا گہرائی سے مطالعہ کریں اور اپنی ذات میں موجود خامیوں کو جدا کر کے سنت نبوی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی رہنمائی میں اپنی زندگی کو ازسر نو منظم کریں-
نبی مہربان صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے انفرادی اور اجتماعی تربیت کے ساتھ ساتھ اخلاقیات کا بہترین اور جامع نظام بھی دیا جس کی روشنی میں غیر اخلاقی رویے تہذیب کے لیے زہر قاتل ہیں- انہوں نے کہا کہ غیر اسلامی قوانین ریاستی امن و سکون کے لیے فساد کی جڑ ہیں- ہر شعبہ زندگی میں اسوہ رسول ﷺ پر عمل ایک صحت مند قومی زندگی کی تشکیل کے لیے لازم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا مشن انسانوں کو انسانوں کی غلامی سے نکال کر اللہ تعالیٰ کی حاکمیت میں لانا ہے۔ آپ ﷺ سے محبت کا تقاضا یہ ہے کہ ہر مسلمان آپ ﷺ کی عظمت، ختم نبوت اور شان رسالت کا دفاع کرے۔
انہوں نے کہا کہ نبی کریم ﷺ کی بعثت کا ایک عظیم مقصد انسانیت کو ظلم و ناانصافی سے نجات دلانا ہے۔ ہر مسلمان کے لیے ضروری ہے کہ وہ سچائی پر قائم رہے اور زندگی میں توازن کو برقرار رکھتے ہوئے عدل و انصاف کی روش اختیار کرے،کیونکہ یہی سنت نبوی ہماری کامیابی کی ضمانت ہے#

متعلقہ مضامین

- Advertisment -
Google search engine

جدیدترین