اتوار, دسمبر 22, 2024
No menu items!
ہومTop Newsڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان سے وفاقی سیکرٹریز سمیت مختلف شعبوں سے...

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان سے وفاقی سیکرٹریز سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افسران کی ملاقات

اسلام آباد(ساجد جتوئی)
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان سے وفاقی سیکرٹریز سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افسران کی ملاقات۔

ڈیپٹی چیئرمین سینٹ جناب سیدال خان نے تمام آنے والوں کا شکریہ ادا کیا اور وفاقی سیکرٹری جناب ارشد مجید صاحب سے وزارت انرجی کے حوالے سے بریفنگ لی اور بلوچستان کے مسائل سے آگاہ کیا۔
اس کے علاوہ وفاقی سیکرٹری جناب ڈاکٹر فخر عالم سے بھی ملاقات کے دوران بریفنگ لی گئ

علامہ اقبال اکیڈمی لاہور کے سربراہ جناب ڈاکٹر روف رفیقی نے کتابوں کا تحفہ پیش کیا اور ڈیپٹی چیئرمین سینیٹ کو اقبال اکیڈمی لاہور آنے کے دعوت بھی دی۔ ڈیپٹی چیئرمین سینیٹ جناب سیدال خان نے رفیقی صاحب کی خدمات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اقبال کا فلسفہ ہمارے نوجوانوں کے لیئے موجودہ حالات میں بہت اہم ہے۔

کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے سپریم کورٹ کے وکیل اور سابق ڈیپٹی اٹارنی جنرل فرید ڈوگر نے ڈیپٹی چیئرمین سینیٹ کی خدمات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ کے عوام کو آپ سے بہت سی توقعات ہیں۔

اس کے علاوہ جناب قاری نقیب اللہ ایڈووکیٹ کی سربراہی میں بلوچستان کے نوجوان وکلا نے بھی ڈیپٹی چیئرمین سینٹ جناب سیدال خان سے ملاقات کی اور اسلام آباد میں کام کرنے والے بلوچستان کے وکلاء کے مسائل سے آگاہ کیا جن کو حل کروانے کی مکمل یقین دہانی کروائی گئ۔

متعلقہ مضامین

- Advertisment -
Google search engine

جدیدترین