پیر, دسمبر 23, 2024
No menu items!
ہومTop Newsبلاول بھٹو رات گئے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کیلئے پہنچ گئے

بلاول بھٹو رات گئے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کیلئے پہنچ گئے

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری رات دیر گئے مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پہنچے اور جے یو آئی سربراہ سے ملاقات کی۔

مولانا فضل الرحمان سےطویل ملاقات کے دوران آئینی ترمیم سے متعلق مشاورت  کے بعد بلاول بھٹو وکٹری کا نشان بناکر  واپس روانہ ہوئے۔

رات دیر گئے ایک مرتبہ پھر وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کیلئے ان کی رہائش گاہ پر پہنچے تھے۔

بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کرنے والےکے  وفد میں پی پی رہنما اعجاز جاکھرانی اور میئرکراچی مرتضی وہاب بھی شامل تھے۔

جے یو آئی کے وفد میں اسلم غوری، کامران مرتضیٰ اور عثمان بادینی شامل تھے،  ملاقات میں آئینی ترمیم سے متعلق مشاورت کی گئی۔

بلاول بھٹو کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے بعد جے یو آئی کے رہنما کامران مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے کچھ تجاویز آئی ہیں، تجاویز پرپارٹی کے باقی رہنماؤں سے بھی مشاورت کی جائے گی۔

جے یو آئی کے  رہنما کامران مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ آئینی ترمیم پر پی ٹی آئی سمیت تمام جماعتوں کو اعتماد میں لیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ آئینی ترمیم آج اسمبلی میں آرہی ہے یا نہیں اس سے متعلق ہمیں معلوم نہیں۔

متعلقہ مضامین

- Advertisment -
Google search engine

جدیدترین