پیر, دسمبر 23, 2024
No menu items!
ہومTop Newsقومی اسمبلی کے اجلاس میں تاخیر۔ وجہ سامنے آ گئی

قومی اسمبلی کے اجلاس میں تاخیر۔ وجہ سامنے آ گئی

قومی اسمبلی کا اجلاس آج صبح ساڑھے 11 بجے طلب کیا گیا تھا تاہم اب قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اجلاس کا وقت تبدیل کر کے شام 4 بجے کر دیا ہے جس کا باقاعدہ نوٹس بھی جاری ہو گیا ہے۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق کمیٹی نے صبح 10 بجے کی میٹنگ کے بعد اسپیکر سےکہا اہم امور پر فیصلوں کیلئے وقت درکار ہے، اسپیکر قومی اسمبلی نے کمیٹی کی درخواست پر آج کے اجلاس کا وقت تبدیل کر دیا اور قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اجلاس کے وقت کی تبدیلی کا نوٹس جاری کردیا۔

تاہم ذرائع کا بتانا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے جے یو آئی کی شوریٰ سے مشاورت کیلیے وقت مانگا تھا، مولانا فضل الرحمان آئینی ترامیم پر آج جے یو آئی کی مجلس شوریٰ سے مشاورت کریں گے۔

متعلقہ مضامین

- Advertisment -
Google search engine

جدیدترین