جہلم(عارف محمود قریشی اوورسیز بیورو چیف)گورنمنٹ گریجویٹ کالج آف کامرس بلال ٹاؤن میں ایک پیرنٹ ٹیچر میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں والدین نے شرکت کی۔ والدین کو طلباء وطالبات کی تعلیمی کارکردگی کے متعلق آگاہ کیا گیا اور اساتذہ اور والدین نے طلباء کو پیش آنے والی مشکلات پر تفصیل سے تبادلہ خیال بھی کیا۔ادارہ کے پرنسپل اور مشہور و معروف عالمی شاعر پروفیسر طارق عزیز نے کنٹرولر امتحانات پروفیسر محمد عاصم اور ڈپٹی کنٹرولر پروفیسر حمزہ سعید اور پروفیسر محمد علی کے ہمراہ تمام کلاسز کا وزٹ کیا۔ پرنسپل طارق عزیزنے ا چھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء وطالبات کے لئے انعامات کا اعلان کیا۔ والدین نے طلباء کی کارکردگی کی بروقت اطلاع کے لئے پیرنٹ ٹیچر میٹنگ کے انعقاد کو شاندار الفاظ میں سراہا اور اپنے بچوں کی تعلیمی کارکردگی اور ادارے کی تعلیمی سرگرمیوں پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا ۔ادارے کے سربراہ پروفیسر طارق عزیز اور کنٹرولر امتحانات پروفیسر محمد عاصم نے اپنے اساتذہ کی محنت، لگن اور بھرپور تعاون پر ان خراج تحسین پیش کیا۔