چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ جمہوریت اور جمہوری نظام ہمارے مسائل کا حل ہے اور یہی نظام ہی عوام کو با اختیار بنانے میں اہم ہے ۔ چیئرمین سینیٹ نے ان خیالات کا اظہار عالمی یومِ جمہوریت کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کیا۔
انہوں نے کہا کہ جمہوری نظام کا تسلسل ہماری سماجی و اقتصادی ترقی کے لئے ضروری ہے ۔ انھوں نے ملک کے موجودہ حالات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنا ہوگا ۔
چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ ایک مضبوط جمہوری نظام ہی ملکی ترقی اور خوشحالی کی ضمانت ہے، اور ہمیں جمہوری اداروں کو مزید مستحکم کرنے کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا۔