جمعرات, نومبر 7, 2024
No menu items!
ہومTop Newsایوان بالا میں خصوصی سیکرٹری سینیٹ حفیظ اللہ شیخ کا جنیوا، سوئٹزرلینڈ...

ایوان بالا میں خصوصی سیکرٹری سینیٹ حفیظ اللہ شیخ کا جنیوا، سوئٹزرلینڈ میں منعقد ہونے والے سیکرٹریز جنرل کی ایسوسی ایشن (ASGP) سے خطاب

ایوان بالا میں خصوصی سیکرٹری سینیٹ حفیظ اللہ شیخ نے جنیوا، سوئٹزرلینڈ میں منعقد ہونے والے سیکرٹریز جنرل کی ایسوسی ایشن (ASGP) سے خطاب کرتے ہوئے کیا کہا ہے کہ موسمیاتی تغیرات ، غذائی تحفظ، پانی کی قلت اور توانائی جیسے چیلنجز کا دنیا بھر کو سامنا کرنا پڑ رہا ہے یہ مشکلات کسی ایک پالیسی دائرہ کار یا وزارت تک محدود نہیں ہیں بلکہ ان اثرات کا تمام ممالک کو سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔حفیظ اللہ شیخ نے ان چیلنجز سے نمٹنے او کمینیوٹیز کے درمیان ہم آہنگی اور تعاون کو بڑھانے کے حوالے سے موثر لا ئحہ عمل اختیار کرنے پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ کمیٹی سسٹم کو مزید بہتر بنانے کا موثر طریقہ یہ ہے کہ ہر پارلیمانی کمیٹی اپنے دائرہ کار کو ان مخصوص شعبوں تک بڑھا کر واضح حکمت عملی اختیار کرے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ سینیٹ رولز آف پروسیجر وضح طور پر کمیٹی کے دائرہ اختیار کو وضع کرتا ہیں اور موثر نظام کار کے لیے چیئرمین سینیٹ کو خصوصی اختیارات دیے گئے ہیں تاکہ کسی بھی قسم کے تضاد کے امکانات کو کم کیا جا سکے اور اس بارے میں رہنمائی بھی فراہم کرتا ہے کہ کون سی کمیٹی کس چیز کے لیے ذمہ دار ہے۔ انہوں نے کہا کہ سینیٹ نے ایک باضابطہ رابطہ کاری کا طریقہ کار قائم کیا ہے ۔ انہون نے کہاکہ کمیٹی کے چیئرمینوں کی کونسل، قائمہ اور فنکشنل کمیٹیوں کے سربراہوں پر مشتمل ایک فورم ہے جو کہ دائرہ کار اور مسائل کو حل کرنے اور کمیٹیوں میں رابطہ کاری کو فروغ دینے میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیچیدہ مسائل کے پیش نظر پارلیمانوں کو متعلقہ کمیٹیوں کو کلسٹرز میں یکجا کرنے پر بھی غور کرنا چاہیے۔ حفیظ اللہ شیخ نے ان قواعد و ضوابط پرتفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی پارلیمنٹ خصوصاً سینیٹ نے کمیٹی کے کام کے طریقہ کار کو مربوط کرنے اور اوورلیپ کو روکنے کے لیے متعدد طریقہ کار نافذ کیے گئے ہیں۔ پارلیمنٹ کی مشترکہ کمیٹیاں، پارلیمانی کاکس، خواتین کا پارلیمانی کاکس اور پورے ایوان پر مشتمل کمیٹی ان چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے سرگرم ہیں۔انہوں نے مزید رابطہ کاری کو فروغ دینے کے عمل کو بہتر بنانے قواعد و ضوابط کو مزید مستحکم کرنے مشترکہ کمیٹیوں کی روایت کے تحت معاونت کو فروغ دینے مانیٹرنگ اور پیشرفت کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ وسیع تر اہمیت کی حامل کمیٹیوں کو تشکیل دینے جیسے اقدام کی تجویز دی تاکہ پارلیمانوں کو بہتر کام کے ماحول کو فروغ دینے میں مدد ملے۔ خصوصی سیکرٹری سینیٹ آف پاکستان حفیظ اللہ شیخ نے کہا کہ معاونتی طریقہ کار کے ذریعے پارلیمان موثر انداز میں کام کو اگے بڑھا سکتا ہیں اور ان مسائل پر قابو پانے کے لیے ہمیں مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ پارلیمانی نظام کے اہم اداروں کو مزید موثر اور ہمہ جہت بنایا جا سکے۔

گزشتہ مضمون
اگلا مضمون
متعلقہ مضامین

- Advertisment -
Google search engine

جدیدترین