جمعرات, نومبر 21, 2024
No menu items!
ہومTop Newsءقائمقام صدر پاکستان سید یوسف رضا گیلانی نے بلوچستان کے ضلع دکی...

ءقائمقام صدر پاکستان سید یوسف رضا گیلانی نے بلوچستان کے ضلع دکی میں کوئلے کی کان میں کان کنوں پر مسلح افراد کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت


اسلام آباد(11 اکتوبر، 2024 )ءقائمقام صدر پاکستان سید یوسف رضا گیلانی نے بلوچستان کے ضلع دکی میں کوئلے کی کان میں کان کنوں پر مسلح افراد کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔قائمقام صدر پاکستان نے حملے کے نتیجے میں ہونے والے 20 کان کنوں کے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ انھوں نے جاں بحق کان کنوں کے خاندانوں سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے زخمی کان کنوں کی جلد صحتیابی کے لیے بھی دعاکی۔

قائمقام صدر پاکستان سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ حملے میں ملوث دہشتگرد انسانیت کے دشمن ہیں اور حملے میں ملوث سفاک درندے انسان کہلانے کے لائق نہیں ۔ انھوں نے کہا کہ بے گناہ کان کنوں پر حملے کے شرمناک اور بزدلانہ واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے
اوراس شرمناک واقعہ میں ملوث عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ قائمقام صدر پاکستان نے کہا کہ واقعہ میں ملوث شر پسندوں کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے ۔قائمقام صدر پاکستان سید یوسف رضا گیلانی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ جاں بحق کان کنوں کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔


متعلقہ مضامین

- Advertisment -
Google search engine

جدیدترین