جمعرات, نومبر 7, 2024
No menu items!
ہومTop Newsچیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا چین کے یوم تاسیس پر...

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا چین کے یوم تاسیس پر چین کی عوام اور قیادت کو مبارکباد

اسلام آباد.

جمہوریہ چین کے 75ویں یوم تاسیس کے موقع پر صدر شی جن پنگ اور وزیر اعظم لی کیانگ سمیت چینی رہنماوں کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی

چیئرمین ماوزے تنگ کی قیادت قابل تعریف ہے جن کے تعاون نے چین کو سماجی و اقتصادی بہتری کی طرف راغب کیا اور اسے ایک عالمی اقتصادی طاقت کے طور پر قائم کیا۔سید یوسف رضا گیلانی

پاک چین دوستی علاقائی استحکام کے لیے ہمارے مشترکہ وژن کی عکاسی کرتی ہے۔چیئرمین سینیٹ

چین پاکستان اکنامک کوریڈور (CPEC) جیسے مشترکہ منصوبوں کے خطے کی ترقی کے لیے انتہائی اہم ہےجو ون بیلٹ ون روڈ کے تحت عمل پیرا ہے۔ سید یوسف رضا گیلانی

خطے کی ترقی کے لیے اقتصادی راہداری کا منصوبہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے یہ پاکستان کی معیشت میں اضافہ کرے گا۔چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی

پاکستان اور چین کے درمیان پائیدار سفارتی تعلقات کو مزید اجاگر کیاجائے جو باہمی احترام اور بھائی چارے پر قائم ہیں۔چیئرمین سینیٹ

پاکستان اور چین کے مابین سفارتی اور تجارتی تعلقات انتہائی اہمیت کے حامل ہیں، چیئرمین سینیٹ

پاک چین دوستی نے اہم فوائد حاصل کیے ہیں جس سے دونوں اقوام اور وسیع تر خطے کے لیے بے مثال مواقع پیدا ہوئے ہیں۔چیئرمین سینیٹ سیدیوسف رضا گیلانی

متعلقہ مضامین

- Advertisment -
Google search engine

جدیدترین