کراچی بیورو رپورٹ۔ بارہ ربیع الاول کا دن پیارے نبی حضرت محمد ﷺکے امتی ہونے کے ناطے سارے عالم اسلا م کے لئے بڑا دن ہے۔ ہم رسول اکرم ﷺکے بتائے ہوئے راستے سے بھٹک گئے ہیں۔ قران مجید ہماری اصلاح کا زریعہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار محفل میلاد میں سماجی رہنما AIMکی سرپرست اعلی شہنیلہ خانزادہ نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ربیع الاول کا مہنیہ امت مسلمہ کے لئے نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ اس ماہ کی بارہ تاریخ کو نبی کریم ﷺتمام جہانوں کے لئے رحمت بن کر آئے۔حضور اکرم ﷺکی ذات مبارکہ اللہ تعالی کی سب سے بڑی نعمت ہے۔ دورد و سلام کے نزرانے اور محفل میلاد با برکت محافل ہیں۔ عام زندگی میں بالعموم اور ربیع الاول میں بالخصوص درود پاک ﷺ زیادہ سے زیادہ پڑھا جائے۔ یہ محافل تسکین روح اور مسلمانوں کی دلی تسکیم و رحمت کا سبب بنتی ہیں۔ اللہ تبارک تعالی نے ہمیں مسلمان پیدا کیا ہم خوش نصیب ہیں۔ سیرت طیبہ ﷺ پر چل کر ہم اپنی اصلاح کرسکتے ہیں۔ فلسطینی مسلمانوں کے لئے خصوصی دعا اور کشمیریوں سمیت ساری دنیا میں مسلمانوں کی حفاظت اور غزہ کے مسلمانوں کی غیب سے مدد کی دعائیں بھی کی جائیں۔ محفل میلاد میں دعائیں بھی کی گئیں۔ نعتیہ کلام، سیرت طیبہ ہر روشنی ڈالی گئی۔ محفل میلاد کا انعقاد انجمن اتحاد ملت پاکستان نے کیا تھا۔