136

سعودی عرب ریاض رمضان کی مناسبت سے محفل نعت کی تقریب منعقد ہوئی جس میں دنیا بھر سے نعت خواں حضرات نے شرکت کی

سعودی عرب ریاض رمضان کی مناسبت سے محفل نعت کی تقریب منعقد ہوئی جس میں دنیا بھر سے نعت خواں حضرات نے شرکت کی نظامت کے فرائض حافظ عرفان کھٹانہ نے ادا کیے اور تلاوت قرآن پاک پیش کی کینیڈا سے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی کمیٹی کی نائب صدر شاہینہ کیشور صاحبہ نے خصوصی طور پر شرکت کی اور اپنا نذرانہ عقیدت پیش کیا امریکا سے خرم سہیل عتیق الدین حیدر اور آسٹریلیا سے ڈاکٹر طاہر نے خصوصی طور پر شرکت کی اور حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں نذرانہ عقیدت پیش کیا اور محفل کو پر نور بنایا سعودی عرب سے معروف نعت خواں عابد شمون چاند زاہد شریف ما نی چوہان مبشیر انوار ڈاکٹر ندیم بھٹی ملک کامران اور حافظ عرفان کھٹانہ نے اپنی اپنی نعت پڑھ کر محفل کو پرنور بنایا محفل نعت میں پاکستان سے معروف نعت خواں آصف صابری نے خصوصی طور پر شرکت کی اور محفل میں سماں باندھ دیا انہوں نے اپنی مشہور نعتیں پڑھ کر سنائیں اور محفل میں سماں باندھ دیا محفل کے انتظامی امور خرم خان نے سنبھالے اور انہوں نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا محفل نعت کے آخر میں ڈاکٹر احمد ندیم بھٹی نے آئے ہوئے تمام نعت خواں حضرات کا شکریہ ادا کیا اور اس بات کا اعادہ کیا ایسی محفلیں انشاءاللہ ہوتی رہیں گی محفل نعت کے آخر میں دعا کروائی گئی تمام عالم اسلام کے لئے دعا کی گئی تقریب کے آخر میں امتیاز احمد اور زاہد شریف نے اپنے دعائیہ کلمات میں ایک پرنور محفل سجانے پر سب کو مبارکباد دی اور مکمل سپورٹ کا اعلان کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں