75

پاک سعودی فرینڈشپ فورم کی طرف سےمشہور پاکستانی بزنس مین اور شہر ریایاض کی ہر دل عزیز شخصیت نائب چیئرمین پاک سعودی فرینڈشپ فورم چوہدری محمد اکرام صاحب کے والد مرحوم چوہدری ظہور الہی کے ایصال ثواب کے لئےآن لائن اجتماعی دعائیہ

پاک سعودی فرینڈشپ فورم کی طرف سےمشہور پاکستانی بزنس مین اور شہر ریاض کی ہر دل عزیز شخصیت نائب چیئرمین پاک سعودی فرینڈشپ فورم چوہدری محمد اکرام صاحب کے والد مرحوم چوہدری ظہور الہی کے ایصال ثواب کے لئےآن لائن اجتماعی دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں سیاسی، مزہبی ، سماجی اور ادبی تنظیموں کے اکابرین کے علاوہ پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا جس کا شرف حافظ اویس کو حاصل ہو جبکہ نعت شریف کا ھدیہ عابد شعمون چاند اور حافظ عرفان کھٹانہ نے پیش کیا۔ ڈاکٹر سعید احمد وینس نے اپنی خوبصورت آواز میں کلام پیش کرکے حضور اکرم صلی علیہ و الہ وصلم سے اپنی عقیدت کا اظہار کیا۔ پاک سعودی فرینڈشپ فورم کے چیئرمین ناصر حبیب کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم چوہدری اکرام کے والد کے انتقال پر ان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، انکے والد سماجی و انفرادی زندگی میں بھی ایک خوش اخلاق،سادہ مزاج اور مخلص انسان تھے ، انھوں نے ہمیشہ غریبوں اور ضرورتمندوں کی خیر خواہی و فلاح کے بارے میں فکرمندی کا مظاہرہ کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے دیگر شرکا کا کہنا تھا کہ چوہدری ظہور الہی سماجی خدمت میں مسلسل سرگرم رہتے تھے اور غریبوں کے اجتماعی مفاد کے کاموں میں سرگرداں رہنے ہی کی وجہ سے اپنے علاقے میں بے حد مقبول رہے، آخر پر پیر سید شبیر شاہ حافظ آبادی کے فرزند وسیم الحسن شاہ نے مرحوم چوہدری ظہور الہی کی خدمات کی قبولیت ، ان کی مغفرت اور ان کے پسماندگان کو صبرجمیل عطا کرنے کی دعا کروائی۔ چوہدری محمد اکرام نے دعائیہ تقریب میں شامل ہونے والے تمام شرکا بالخصوص چیئرمین پاک سعودی فرینڈشپ فورم کا دعائیہ تقریب کے انعقاد پر شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں